Apr ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ظہوراحمد سولنگی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہمارے سینیئر سامع ظہور احمد سولنگی صاحب آداب عرض کے بعد لکھتے ہیں کہ

لگتا ہے ریڈیو تہران شعبہ اردو کی انتظامیہ نے تہیہ کیا ہوا ہے کسی ای میل یا واٹس ایپ (ذاتی) پیغامات کو پروگرام بزم دوستاں میں شامل نہیں کرنا. براہ کرم اس بات کا پروگرام میں اعلان کردیں کہ صرف واٹس ایپ گروپ میں آنے والے پیغامات کو شامل پروگرام کیا جائے گا ساتھ ہی پروگرام کا نام بھی تبدیل کرکے بزم دوستاں واٹس ایپ گروپ رکھ دیں.

اگر کیو ایس ایل کارڈ جاری نہیں کرنے تو رسیپشن رپورٹ کا تقاضا کیوں کرتے ہیں؟ کم از کم ای کیو ایس ایل ہی جاری کردیا کریں.

امید ہے یہ ترش پیغام من و عین پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ آئندہ خاموش سامعین کو شکایات کا موقع نہ ملے. بندہ حقیر  ،،، ظہور احمد سولنگی

 

ٹیگس