May ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • چودھری فہیم نور- پاکستان

یہ تفصیلی خط ارسال کیا ہے کہ عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آف پاکستان کے بانی سربراہ جناب چودھری فہیم نور صاحب نے لکھتے ہیں کہ

امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے اللہ تبارک و تعالی آپ کو شاد و خرم رکھے اور اپنے دین مبین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

یہ خوش آیند قدم ہے کہ ریڈیو تہران وہ واحد نشریاتی ادارہ ہے جو مسلم دنیا کی ترجمانی کرتا ہے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد اردو سروس کا آغاز اس میں کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ اسلامی انقلاب کی قیادت کی نظر میں اردو زبان کی اہمیت تھی اور یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی کہ ہر روز گونجتی ہے کہ یہ تہران ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی آواز۔

چودھری فہیم نور صاحب مزید لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی اردو سروس نے پاکستان میں موجود لاکھوں سامعین کے درمیان ایک بہت ہی اہم رابطے کا کام کیا ہے ، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ریڈیو تہران کی پیشہ وارنہ ایمانداری اور غیر جابنداری اس کی خبریں ، تبصرے ، تجزیے اور معلومات سے بھر پور پروگرام اور دیگر پروگراموں میں تربیتی پہلو کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے۔

آزادی اظہار کے اعتبار سے ریڈیو تہران سب سے اچھا اور نمبر ون پر ہے، اس کے محنتی ، مخلص اور ہمہ جہت خوبیوں والے اراکین قابل قدر ہیں اور یہ ہمیشہ اپنی آواز سے دنیا بھر میں پھول بکھیرتے ہیں۔

ریڈیو تہران جو پروگراموں کو خوب سے خوب تر پیش کرنے کی کوشیشوں میں رہتا ہے ، وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے جو کروڑوں سامعین کے دلوں کی دھرکن بن چکا ہے، میں اور میری تنظیم کے ارکان اس عظیم کامیابی پر ریڈیو تہران کو خلوص بھرا سلام پیش کرتے ہیں۔

ریڈیو تہران کے پروگراموں میں بہترین پروگرام کا انتخاب کرنا بہت ہی مشکل کام ہے ہر پروگرام اپنی مثال آپ ہے، عید نو روز اور بہار کی آمد کی مناسبت سے خصوصی پروگرام لاجواب تھے،، اسی طرح راہ و روش، گھر اور گھرانہ، آئیندہ، جام جم بہترین پروگرام ہیں اس کے علاوہ بزم دوستاں تو تمام سامعین کا پسندیدہ پروگرام ہے، شکریہ ریڈیو تہران،

 

ٹیگس