ناصرحسن - پاکستان
May ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے ناصرحسن صاحب نے لکھتے ہیں کہ
میں ریڈیو تہران کا پرانا سامع ہے کو ایک عرصے سے ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتا آرہا ہوں، ریڈیو تہران میرا پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن ہے اور مجھے آپ کے مناسبتوں پر پیش کیئے جانے والے پروگرام بہت پسند ہیں ویسے خبریں اور تبصرے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں ان دنوں ہمارے شہر کے حالات کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں آئے دن ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں ریڈ یو تہران بھی ہمارے شہر کے حوالے سے اچھی خبریں پیش کرتا ہے اس پر میں ریڈیو تہران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ ہمارے اپنے ملک کا میڈیا کوئٹہ کے حوالے سے بہت کم خبریں نشر کرتا ہے جبکہ پرینٹ میڈیا بھی بہت چھوٹی سے خبر لگاتا ہے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔