May ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • کنیز فاطمہ - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ نے لکھتے ہیں کہ

سب سے پہلے میں ماہ رمضان مبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کرتی ہوں دوسرے یہ کہ ہمارا شہر ایک عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں آئے دن شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سیکیورٹی کے انتظامات نہایت ہی ناقص ہیں اور دہشت گرد آسانی سے واردات کر کے فرار ہوجاتے ہیں، میں ریڈیو تہران اسلامی جمہوریہ ایران کی شکرگزار ہو کہ وہ حق کی آواز بن کر دہشت گردوں کے خلاف اپنا بھر پور موقف بیان کرتا ہے، آپ کی خبروں اور تبصروں میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر دہشت گردی کو ہوا دینے والوں کے خلاف اصولی موقف اپنایا جاتا ہے اور سحر ٹی وی بھی اس حوالے سے اپنا حصہ ڈالتا ہے، سارے پروگرام بہت اچھے جارہے ہیں ریڈیو تہران اور سحر ٹی وی کی پوری ٹیم کو میرا سلام۔

 

ٹیگس