نذیر احمد سولنگی - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے کہ نذیر احمد سولنگی صاحب نے ٹنڈوالہیار سندھ پاکستان سے
لکھتے ہیں کہ ایک عرصے بعد رابطہ کررہا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ ذاتی مصروفیات ایسی تھیں کہ میں اپنے شہر میں کم رہتا تھا اور وقت بھی کچھ اس تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے کہ ہم پکڑتے رہ جاتے ہیں لیکن وہ ہاتھ نہیں آتا، اب کچھ مہینے سے اپنے شہر میں ہی ہوں اور ایک ہوٹل کا کام شروع کردیا ہے ریڈیو ہمارا پورا ساتھی ہے جو ہمارے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ویسے بازاروں اور ہوٹلوں میں ریڈیو اور ٹی وی رکھنا بہت ضروری ہے اور اب تو لوگ ٹی وی کے سامنے زیادہ بیٹھے ہوتے ہیں کچھ سمجھ میں آئے یا نہ آئے دیکھتے رہتے ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ریڈیو آج بھی اطلاعات و معلومات کی فراہمی کا ایک بھر پور ذریعہ ہے۔ ریڈیو تہران میرا پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن ہے اور میں ریڈیو تہران کا گمنام سپاہی ہوں، تمام نئے اور پرانے دوستوں کو سلام۔