ناصر محمد - پاکستان
Aug ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے ناصر محمد صاحب نے
لکھتے ہیں کہ ہمارا شہر پھولوں کے شہر سے معروف تھا اور آج بھی اس شہر کی پرانی یادیں ہمارے ذہنوں میں موجود ہیں لیکن ایک عرصے سے قتل و غارت گری کا ایک بازار ہے جو اس شہر میں جاری ہے تھوڑے سکون کے بعد پھر ایک مرتبہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، بے گناہ لوگ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بناتے ہیں بچے یتیم ہورہے ہیں عورتیں بیوہ ہورہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔
میں ریڈیو تہران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالے سے خبروں کو منعکس کرتا ہے آپ سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے تفصیل سے پروگرام نشر کریں۔