سراج الدین نظامانی - پاکستان
Aug ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہےکہ نظامانی انٹرنیشنل لسنرز کلب کے صدر سراج الدین نظامانی صاحب نے ماتلی ضلع بدین سندھ پاکستان سے
، لکھتے ہیں کہ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، ریڈیو تہران سے پرانا تعلق ہے جو آج تک جاری ہے، ریڈیو تہران کے سارے پروگرام بہت ہی اچھے ہیں، لیکن مجھے آپ سے ایک شکایت ہے اور وہ یہ ہے کہ پہلے آپ کی طرف سے پابندی سے ڈاک موصول ہوتی تھی جو ایک عرصہ ہوگیا بند کردی گئی ہے اگر ہو سکے تو اس سلسلے کو دوبارہ شروع کریں اس کے ساتھ عرض ہے کہ پروگرام بزم دوستاں کے وقت کو بڑھایا جائے کیونکہ پروگرام میں خطوط کی تعداد کم ہوتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ پروگرام میں زیادہ سے زیادہ خطوط شامل ہوں اس کے علاوہ نظامانی صاحب نے فارسی سیکھنے کے لئے کتاب کی فرمائش بھی کی ہے۔