یاسین احمد - ہندوستان
Oct ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار کے علاقے راج نگر سے یاسین احمد صاحب نے
لکھتے ہیں کہ ایک عرصے سے ریڈیو تہران کی نشریات سن رہے ہیں اور آواز کی کفیت کبھی اچھی اور کبھی خراب ہوتی ہے ہمارے گاؤں میں ریڈیو سننے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور ہم مختلف ریڈیو اسٹیشنوں کی نشریات سنتے ہیں جن میں ریڈیو تہران ہمارا پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن ہے۔
سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں خبروں اور حالات حاضرہ پر مشتمل پروگرام ہمیں بہت پسند ہیں۔ بزم دوستاں میں خطوط کے جوابات اتنے پیار سے دیئے جاتے ہیں کہ ہم خط لکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اب پابندی کے ساتھ خط لکھتے رہیں گے۔