شائستہ بخاری - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے ملتان پاکستان سے محترمہ شائستہ بخاری صاحبہ نے
لکھتی ہیں کہ میری اور میرے اہل خانہ کی طرف سے عید غدیر خم ، عید مباہلہ کی مناسبت سے مبارک باد قبول فرمائیں، دونوں مناسبتوں پر ریڈیو تہران سے بہترین پروگرام پیش کیئے گيئے، ایسے میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر تقریبا پانبدی سے لگی ہوئی ہے ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے خصوصی پروگرام کسی حقیقی محفل و میلاد سے کم نہیں تھے ، ریڈیو تہران کی نشریات ہم انٹر نیٹ کے ذریعے سنتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ریڈیو تہران کے زیادہ سے زیادہ پروگراموں سے استفادہ کیا جائے۔ پروگرام گھر اور گھرانہ مجھے بہت پسند ہے اور میں اس کو بہت شوق سے سنتی ہوں جبکہ صبح امید پروگرام بھی نہایت مفید ، معلوماتی اور احساسات سے بھرپور ہوتا ہے۔ کافی دنوں بعد خط ارسال کیا ہے اس کی معذرت چاہتی ہوں ، محترمہ عترت فاطمہ صاحبہ نے مجھے یاد دلایا کہ تم نے ریڈیو تہران کے لئے کافی عرصے سے خط نہیں لکھا ہے ، واقعا زندگی بہت تیزی کے ساتھ گزررہی ہے روز و شب کا معلوم ہی نہیں ہوتا۔ بہرحال آپ سب سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ آئندہ جلدی جلدی خط لکھنے کی کوشش کروں گی۔