Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • حافظ محمد اقبال - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل سے حافظ محمد اقبال نے لکھتے ہیں

کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں ، آواز کی کیفیت کبھی اچھی اور کبھی بہت خراب ہوتی ہے لیکن ہم ریڈیو اور انٹرنیٹ کے ذریعے پروگرام سنتے ہیں ، پروگرام گرد وپیش میں عالمی خبریں رپورٹ اور سیاسی تبصرہ پیش کیا جاتا ہے جس سے علاقائی اور عالمی حالات سے آگاہی ملتی ہے ، کبھی کبھی کرگل کی رپورٹ بھی گرد و پیش میں شامل کی جاتی ہے ۔

گذشتہ دنوں پروگرام افغانستان اور پاکستان گذشتہ ہفتے کے دوران سنا جس میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے خبروں کا جائزہ پیش کیا گیا جبکہ پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ پروگرام آج کے ایران میں ہفتے بھر میں ایران کے حالات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ پروگرام درخشاں ستارے بھی بہت ہی معلوماتی پروگرام ہے جو ہمیں بہت پسند ہے۔

اسلامی شخصیت کے بارے میں آگاہی ملتی ہے۔ پروگرام بزم دوستاں سامعین کا پسندیدہ پروگرام ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پروگرام میں سامعین اپنے تاثرات بیان کرتے ہیں اور آپ نہایت پیار و محبت سے اس کا جواب دیتے ہیں یہ چیز سامعین کے لئے حوصلۂ افزائی کا باعث بنتی ہے۔ میری طرف سے تمام سامعین دوستوں اور ریڈیو تہران کے اسٹاف کو خلوص بھرا سلام ۔

ٹیگس