Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • فہیمہ مصطفی - دوحہ قطر

یہ خط ارسال کیا دوحہ قطر سے محترمہ فہیمہ مصطفی صاحبہ نے لکھتی ہیں

ریڈیو تہران کے پروگرام باجی عترت فاطمہ کے توسط سے واٹس ایپ گروپ میں ارسال کیئے جاتے ہیں سن کر بہت اچھا لکھتا ہے خاصطور پر سماجی اور اخلاقی پروگرام، پروگرام معیاری ہوتے ہیں اور خصوصی پروگرام بھی بہت محبت سے تیار کیئے جاتے ہیں ۔ باجی عترت فاطمہ ایک عرصے سے ریڈیو تہران کے پروگراموں کے لنک مختلف واٹس ایپ گروپوں میں فاروڈ کرتی آرہی ہیں۔ ہمیں بھی ریڈیو تہران سننے کا انہوں نے عادی بنادیا ہے اس لئے یہ خط ارسال کررہی ہوں امید ہے کہ پروگرام بزم دوستاں میں شامل کریں گے۔ پاکستان میں لسنرز کی سرگرمیوں سے پیش کی جانے والی رپورٹ سن کر بہت اچھا لگتا ہے ۔ ریڈیو اب دوبارہ اپنی جگہ بنارہا ہے ویسے ریڈیو کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا طریقے اور انداز بدل جائے اس سے فرق نہیں پڑتا آواز سامعین تک پہنچنی چاہیے۔ باجی عترت فاطمہ کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرنے کے ساتھ آپ سے اجازت چاہتی ہوں۔

ٹیگس