Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • فیروز علی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے فیروز علی صاحب نے میر پور خاص سندھ پاکستان سے

اپنے اس خط میں فیروز علی صاحب نے لکھا ہے کہ ایک پرانے دوست سے ریڈیو تہران  کا واٹس ایپ نمبر ملا ، دل چاہا کہ آپ کو خط لکھا جائے ویسے ریڈیو تہران کی شام کی نشریات سننے کا موقع اکثر مل جاتا ہے لیکن صبح اور رات کی نشریات نہیں سن پاتا۔ پرانا سامع ہوں اور مختلف ریڈیو اسٹیشنوں کی نشریات سنتا ہوں ، لیکن جو لطف ریڈیو تہران کی نشریات سننے میں آتا ہے وہ کسی اور میں نہیں آتا۔ آپ کی نشریات میں خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگراموں کے علاوہ، عام معلومات میں اضافے کے پروگرام شامل رہتے ہیں۔ پروگرام خلقت کی رعنائیاں نہایت ہی بہترین پروگرام ہے اور اس پروگرام کو سن کرتا، میں اپنی بات کروں تو بہت کچھ سوچنے پر محبوب ہوگيا ہوں۔ انسان کو خدا نے پیدا کیا ہے ہمارے جسم میں قدرت کی بشمار رعنائیاں ہیں خدا کی ہر ہر نعمت پر اس کا شکر بجا لاتے ہیں۔ پروگرام ایرانی مشاہیر سن کر اسلام کے عظیم دانشوروں کے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہے جبکہ پروگرام گھر اور گھرانہ بھی ایک منفرد پروگرام ہے پروگرام نور ایمان سن کر بھی بڑا اچھا لگتا ہے، خیر خط زیادہ طولانی نہ ہوجائے اس لئے صرف اتنا کہوں گا کہ ریڈیو تہران کی نشریات مجھ جیسے کم علم انسان کے لئے، معلومات کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعے ہے۔ پروگرام بزم دوستاں سن کر خط لکھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اور  میرے اس خط کو پروگرام بزم دوستاں میں ضرور شامل کیجيئے گا۔

ٹیگس