Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • سفیر احمد - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ سے جناب سفیر احمد نے لکھتے ہیں

اس سے پہلے بھی آپ کو خط لکھتا رہا ہوں لیکن اس مرتبہ خط لکھنے میں کچھ تاخیر رہی معذرت قبول فرمائیں۔ ریڈیو تہران کی نشریات انٹرنیٹ کے ذریعے قابل سماعت ہے ۔ اگر وقت کی کمی کے سبب نشریات نہ بھی سن پاتا  ہوں تو آرکائیو سے ذریعے پروگرام سن لیتا ہوں ، ویب سائٹ نہایت بہترین انداز میں اپڈیٹ کی جارہی ہے ، کچھ عرصے پہلے پروگراموں کو اپلوڈ کرنے میں تاخیر ہوتی تھی لیکن ایک عرصے سے پروگرام وقت پر اپلوڈ ہو رہے ہیں۔ تمام پروگرام معلوماتی اور معیاری ہیں، پروگراموں کو سن کر اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہر پروگرام کو نہایت محبت اور توجہ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ، ریڈیو تہران کے خصوصی پروگرام بھی بہت اچھے ہوتے ہیں پہلے دنوں معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام سنا ، پروگرام میں معلومات کے علاوہ دنیا میں معذورں کے اعداد و شمار بھی بتائے گئے اور معذوری سے بچنے کے لئے ہونے والے کاموں سے آگاہ کیا گيا۔ اسی طرح مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے بھی پروگرام بہت اچھا تھا۔ اتنے اچھے پروگرام پیش کرنے پر ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

ٹیگس