خیر محمد لاشاری - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے خیر پور میرس سندھ پاکستان سے خیر محمد لاشاری صاحب نے لکھتے ہیں
میں پرائمری اسکول ٹیچر ہوں ظہیر سولنگی صاحب نے کچھ مہینے پہلے مجھے ریڈیو تہران سے متعارف کرایا ہے۔ ہمارے گاؤں میں ریڈیو تہران کی تینوں نشریات صاف سنائی دیتی ہیں، لیکن میں تینوں نشریات کے پروگرام پابندی سے نہیں سن پاتا۔ صبح کی نشریات سننے کا موقع مل جاتا ہے جبکہ شام اور رات کی نشریات وقت ملنے پر سنتا ہوں۔ صبح کی نشریات میں خبریں تو ہماری پہلی ترجیح ہوتی ہے، جبکہ پروگرام صبح امید سن کر ایمان تازہ ہوتا ہے۔ حسین اختر صاحب بہترین انداز میں پروگرام پیش کرتے ہیں حدیثیں سناتے ہیں اور اس پروگرام کے آخر میں داستاں کا تو جواب ہی نہیں ہے ۔ پروگرام کلام نور ، افکار و نظریات ، دریچے، اسلام کی معرفت اچھے پروگرام ہیں جن کو سن کر علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ مجھے اسکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں یہ پروگرام بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ریڈیو تہران کے تمام اسٹاف اور ریڈیو سننے والے تمام دوستوں کو میرا سلام ۔