Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • محمد یوسف - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے مرکز ممبئی سے محمد یوسف صاحب نے

اپنے اس خط میں انہوں ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے اور لکھا ہے کہ ایران کے اسلامی ایران نے عالمی سطح پر رائے عامہ کی سوچ میں تبدیلی کے لئے زمین ہموار کی ہے اور آج اسلامی انقلاب کا پیغام دنیا کے گوشہ و کنار میں پہنچ چکا ہے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی تحریک نے ایران کے علاوہ دنیا کے ہر ان انسان کی زندگی پر اثر ڈالا ہے کہ جو حق کا متلاشی رہا ہو اور دنیا میں ظلم و ستم کی روک تھام کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہو۔ آج بھی ایران نے عالمی سامراج کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے ناکوں چنے چبوائے ہیں اور ایران کے مقابلے میں امریکہ اور مغربی طاقتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ میری اور میرے اہل خانہ کی طرف سے ایران انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارک باد قبول فرمائیں۔

 

ٹیگس