Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • چودھری فہیم نور - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے عالمی متحدہ لسنرز تنظیم اف پاکستان کے صدر چودھری فہیم نور صاحب نے

انہوں نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے خطے اور عالمی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے لئے جو کام انجام دیئے ہیں اس نے سامراجی طاقتوں کے مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانے کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے ۔ لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ ، اسرائیل اور بعض علاقائی عرب ممالک آج بھی مسلمانوں کے درمیان اختلافات بھڑکانے کی کوشیشوں میں مصروف ہیں۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے نہایت بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ شیعہ اور سنّی کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں سنّی بلکہ دشمنان اسلام کے ایجنٹ ہیں۔ چودھری فہیم نور صاحب مزید لکھتے ہیں کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی فضاء قائم کرنے کے لئے شعور پیدا کیا ہے۔ آج ہر ذی شعور انسان مسلم امہ میں باہمی اخوت اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لئے قدم بڑھا رہا ہے ، لیکن دشمن طاقتوں کو یہ گوارہ نہیں ہے اس لئے وہ مسلم امہ کا شیرازہ بکھیر نے کی فکر میں رہتی ہیں۔ فہیم نور صاحب نے یہ خط بڑی تفصیل سے لکھا ہے اور اس خط کے چیدہ چیدہ نکات کو ہم پروگرام میں شامل کیا ہے۔ انہوں آخر میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت ا۔۔۔ العظمی خامنہ ای اور ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

ٹیگس