Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • محمد علی نظامانی - پاکسستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ماتلی سے محمد علی نظامانی نے

لکھتے ہیں ، سب سے پہلے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے میری اور میرے دوستوں یار محمد نظامانی ، اللہ ڈنو نظامانی، حبیب اللہ نظامانی کی طرف سے مبارک باد قبول فرمائیں۔

 ہر سال کی طرح ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے  موقع پر ریڈیو تہران نے اچھے اور معلوماتی پروگرام پیش کیئے۔

 جس سے ہمیں گذشتہ چار عشروں میں ایران میں رونما ہونے والی ترقی و پیشرفت اور سامراجی طاقتوں کی جانب سے برادر دوست ملک ایران کے خلاف شدید اقتصادی پابندی کے دوران ایران میں رونما ہونے والے کارنامے کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ ایران نے پابندیوں کو اپنے لئے ایک عظیم موقع میں تبدیل کیا ہے جس کے ذریعے ایران مختلف شعبوں میں عظیم ترقی حاصل کررہا ہے۔

 میں ایک مرتبہ پھر ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملت ایران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

ٹیگس