سردار سہیل احمد - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے صدر سردار ریڈیو لسنرز کلب۔ گاؤں و ڈاک خانہ ستوڑہ محلہ بنی گھوڑی۔ تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد۔ ہزارہ۔ پاکستان سے سردار سہیل احمد نے
لکھتے ہیں السلام وعلیکم مورخہ 24 جنوری کا پروگرام بزم دوستاں محترم حسین تقوی اور جناب طحہ شمیم صاحبان کی میزبانی میں سماعتوں کی نظر ہوا ہے۔ پروگرام کا آغاز سامعین کے نام دعاؤں سے کیا گیا ہے اور پھر انسان کی فطری ضرورت پر مختصر گفتگو کرتےہوئے سامعین دوستوں کے خطوط کو شامل پروگرام کیا گیا ہے۔ آج کے پروگرام بزم دوستاں میں جناب احمد حسن، جناب ڈاکٹر رفیع الدین ، جناب عامر فاروقی، جناب مشاہد حیسن چغتائ صاحبان کے تفصیلی خطوط شامل ہوئے جنکو سن کر خوشی ہوئی اور سامعین دوستوں کی رائے جاننے کا موقع ملا ہے۔ پروگرام میں میزبانوں نے خطوط لکھنے کی عادت کے بارےمیں میں زبردست گفتگو کی ہے اور اس گفتگو کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈیو تہران کی اردو سروس سے گزارش ہے کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سامعین دوستوں کو ڈاک کی ترسیل دوبارہ بحال کیجئے تاکہ سامعین بھی دل کھول کر پروگراموں پر تبصرہ کر سکیں، ڈاک کی ترسیل کو شروع کریں تاکہ سامعین کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو پاۓ۔
سردار ریڈیو لسنرز کلب کی جانب سے ریڈیو تہران اردو سروس کی پوری ٹیم و ستلج ریڈیو اینڈ رائٹرز کلب ، ناز ریڈیو اینڈ ٹی وی فین کلب ، سیال شارٹ ویو لسنرز کلب ، عالمی متحدہ لسنرز تنظیم آف پاکستان ، انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن آف پاکستان کے تمام ممبران کو سلام خلوص کہئے گا شکریہ۔