مرتضائی محمد مٹھل شنبانی - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر سکھر سے مرتضائی محمد مٹھل شنبانی صاحب نے
لکھتے ہیں ریڈیو تہران کے تمام پروگرام پابندی کے ساتھ سن رہے ہیں اگر ریڈیو تہران کسی بھی وجہ سے نہ سن سکھیں تو کسی نے کسی کمی کا احساس ہوتا ہے ایک عرصے سے ریڈیو تہران کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے پروگراموں میں گرد و پیش جس یمں خبریں تبصرے شامل ہوتے ہیں ، یادوں کے جھروکے، نعت رسول ص ، آئینہ صحافت روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ہیں جبکہ اس علاوہ پیش کیئے جانے والے پروگرام ہفتہ وار ہیں ، صبح کی نشریات میں پیش کیا جانے والا پروگرام صبح امید بہت ہی اچھا پروگرام جو ہمیں بہت پسند ہے، قرآن کی مختصر تفسیر پر مبنی پروگرام کلام نور بھی ریڈیو سے پیش کیا جانے والا بہت ہی نورانی پروگرام ہے جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ڈاک کے سلسلے کو بحال کریں جس سے سامعین اور ریڈیو کے درمیان رابطے مضبوط ہوں۔ میری طرف سے تمام دوستوں کو بہت بہت سلام ۔