مطاہر حسین ذاکری - ہندوستان
یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل سے مطاہر حسین ذاکری صاحب نے
اپنے اس خط میں انہوں نے نئے ہجری شمسی سال ایک ہزار چار کے آغاز اور جشن نو روز کی مبارک باد پیش کی ہے اور لکھا ہے ، ہمارے علاقے میں بھی جشن نو روز بہت ہی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور اس دن کے مخصوص اعمال انجام دیئے جاتے ہیں۔ گھروں اچھے اچھے کھانے پکائے جاتے اور دوستوں اور احباب کے گھروں پر جایا جاتا ہے ۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جشن نور کی خوشیاں کچھ ماندھ رہیں اور اکثر لوگوں نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا ہے، ماہ شعبان کی مناسبت سے ریڈیو تہران سے پیش کیئے جانے والے پروگرام بہت ہی اچھے ہیں سن کر ایمان تازہ ہوگیا ، ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے سیاسی ، سماجی اور مذہبی پروگرام بہترین ہوتے ہیں ، عالمی خبریں ہو یا سیاسی تجزیہ ، سیاسی پروگرام ہوں یا مختلف سماجی عنوانات سے پیش کیئے جانے والے پروگرام سب کے سب دل کو بہاتے ہیں۔ رات کی نشریات میں پیش کیا جانے والے پروگرام کلام امیر ، اسلام پلس ، اسلام ٹائم ، اسلامی تاریخ یہ سب پروگرام بھی نہایت معلوماتی ہوتے ہیں۔ ہمارے یہاں ریڈیو تہران سننے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور سحر اردو ٹی وی کی نشریات بھی دیکھی جاتی ہے، اور لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔