Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • عمار حیدر - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے عمار حیدر صاحب نے کریلی کالونی آلہ آباد یو پی ہندوستان سے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران اپنی نشریات میں سامعین کے لئے اچھے سے اچھے پروگرام پیش کرنے کی سابقہ روایت کو قائم رکھے ہوئے ہے اور ہمیں ریڈیو تہران کے پروگرام سن کر اچھی معلومات حاصل ہوتی ہے ، سیاسی پروگرام ہوں یا سماجی اور اخلاقی پروگرام، تاریخی و مذہبی پروگرام ہوں یا قرآنی معلومات پر مبنی پروگرام ریڈیو تہران معاشرتی علوم کے تمام موضوعات کا احاطہ کیئے ہوئے ہے۔ کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور گزرتے دن کے ساتھ کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آپ بھی ہمیشہ پروگرام بزم دوستاں میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاط برتنے پر تاکید کرتے ہیں اور میری بھی تمام سامعین دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا بہت خیال رکھیں۔ اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

ٹیگس