مصطفی ہادی- پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان سے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے مصطفی ہادی صاحب نے لکھتے ہیں
کافی عرصے بعد آپ کو تحریر روانہ کررہا ہوں ، طویل عرصے کی بیماری کے بعد اب کچھ حالات بہتر ہیں لیکن عمر کا تقاضا ہے طبیعت پہلی جیسی نہیں ہے مزاج میں اتار چڑاؤ رہتا، کبھی اچھا ہوں اور کبھی طبیعت بہت خراب ہوجاتی ہے ، زیادہ وقت اب گھر میں ہی گزرتا ہے بچے باہر بہت کم جانے دیتے ہیں کرونا کے حالات کی وجہ سے بھی میں خود احتیاط کرتا ہوں ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سننے کی کوشش رہتی لیکن اگر طبیعت اچھی نہیں ہوتی تو بعض اوقات نشریات سے محروم رہتاہوں، آواز تقریبا اچھی ہے لیکن بعض اوقات شور بھی ہوتا ہے، ویسے میرے پاس اچھے قسم کا ریڈیو ہے اس لئے نشریات سننے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوتی، آپ کے سارے پروگرام مجھے بہت پسند ہیں لیکن میرا زیادہ فوکس خبریں اور حالات حاضرہ کے پروگرام ہی ہوتے ہیں ایران میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ریڈیو تہران نے پل پل آگاہ رکھا اور اس عرصے کے دوران ایران الیکشن سسٹم اور آئین میں انتخابات کے اہمیت اور ایران میں طرز حکمرانی کے حوالے سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیئے جاتے رہے بہت اچھی معلومات تھیں ان میں ، بہرحال ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے پروگرام معیاری اور محنت سے تیار ہوتے ہیں۔