محمد عمّار - ہندوستان
یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ سے محمد عمّار صاحب نے لکھتے ہیں
ریڈیو تہران کی نشریات انٹرنیٹ کے ذریعے سنتا ہوں خبریں اور حالات حاضرہ پر مشتمل پروگرام میرے پسندیدہ پروگرام ہیں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں نشریات پابندی کے ساتھ سنو لیکن وقت میں کمی کی وجہ سے کبھی کبھی نشریات نہیں سن پاتا ویسے مجھے ریڈیو تہران کے سارے ہی پروگرام بہت پسند ہیں خصوصی پروگراموں کی تو بات ہی کچھ اور ہے ریڈیو تہران کی نشریات میں بعض موضوعات پر سلسلہ وار خصوصی پروگراموں کا سلسلہ بھی اچھا ہے پچھلے دنوں صدارتی انتخابات کے حوالے سے بھی پیش کیئے جانےوالے خصوصی پروگرام بہت پسند آئے ہیں جن میں ایران کے انتخابات کی تاریخ اور دیگر ملکوں کے جمہوری نظام کا موازانہ کیا گیا تھا ایران کے آئین کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل ہوئی ریڈیو تہران کے مناسبتوں پر بھی پیش کیئے جانے والے خصوصی پروگرام بہت اچھے ہوتے ہیں بہرحال اب ریڈیو کے حوالے سے لوگوں میں وہ دلچسپی باقی نہیں رہی ہے جو پہلے تھے لیکن آج بھی ایک بڑی تعداد ریڈیو سے جڑی ہوئی ہے فرق صرف اتنا ہے کہ بعض سامع نشریات ریڈیو پر سنتے ہیں اور بعض انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہیں انٹرنیٹ کے استعمال میں پیسا خرچ ہوتا ہے لیکن آواز صاف اور شفاف سنائی دیتی ہے۔ ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو میرا خلوص بھرا سلام۔