Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • شاد علی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیر پور سے شاد علی صاحب نے لکھتے ہیں

ویسے تو میرا تعلق کوٹ ڈیجی سے ہے لیکن میرا گھر خیر پور میں بھی ہے ایک دن میں صبح کو ریڈیو سن رہا تھا ، اسی دوران میرے ریڈیو کی سوئی ایک جگہ رکّی تو حدیث پیغمبر ص پیش کی جارہی تھی میں بھی اس حدیث کو سنا چاہا تو بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ریڈیو تہران کی صبح کی نشریات ہے اور پروگرام صبح امید ہے سن کر دل باغ باغ ہوگيا پورا پروگرام سنا اور اس کے بعد سے مسلسل ریڈیو تہران کی صبح کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں ، ریڈیو کا پرانا سننے والا ہوں لیکن ریڈیو تہران تازہ تازہ سننے لگا ہوں تھری میرواہ کے میر ایک دوست سے جب میں نے ریڈیو تہران کا ذکر کیا تو انہوں نے مجھے تفصیل کے ساتھ ریڈیو تہران سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریڈیو تہران تین اوقات میں نشریات نشر کرتا ہے، لیکن میں صبح کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتا ہوں اور شام کی نشریات بھی سننے کی کوشش کرتا ہوں آپ کے پروگرام مجھے بہت پسند ہیں یہ خط ابتدائی دوستی کا خط ہے امید ہے پروگرام بزم دوستاں میں شامل کریں گے۔

ٹیگس