Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • مرتضائی محمد مٹھل شنبانی- پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر سکھر سے مرتضائی محمد مٹھل شنبانی صاحب نے وہ لکھتے کہ

ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنی جاری ہے میں ہی نہیں ہمارے گاؤں کے بہت سے لوگ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتے ہیں اور اپنے پہلے والے خط میں بھی ذکر کرچکا ہوں کہ آواز کی کیفیت ہمارا علاقے میں قدرے بہتر رہتی ہے اور آواز بھی صاف و شفاف سنائی دیتی ہے کبھی کبھی آواز میں اتار چڑاؤ آجاتا ہے لیکن مجموعی طور پر آواز صاف ہے ، میرا گذشتہ خط کا آپ نے نہایت محبت سے جواب دیا میرا اور میرے تمام اہل خانہ کا دل بہت خوش ہوا میں نے بزم دوستاں کو کاپی کر کے ایم پی تھری کر کے اپنے دوستوں کو بھی بھیجا ہے ان کو بھی یہ پروگرام بہت اچھا لگا۔ ویسے ریڈیو تہران کے سب ہی پروگرام بہت اچھے ہیں اور ہمیں بہت پسند ہیں میرے تمام گھر والے ریڈیو تہران کی نشریات سنتے ہیں میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ میں ایک اسکول ٹیچر ہوں اور بچوں کی تعلیم و تربیت سے میرا تعلق ہے ہمارے یہاں امکانات بہت کم ہوتے ہیں لائبریری وغیر کا تو دور دور بھی کوئی نام و نشان نہیں ہے میرا پاس اپنی ذاتی کتابیں ہیں جو میں نے خود جمع کی ہیں آپ سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے ہماری مدد کریں اور اسلامی کتب یا لٹریچر وغیر ہ ارسال کریں ایک زمانہ تھا جب آپ ہمیں لٹریچر بھی بھیجا کرتے تھے اب یہ سلسلہ ختم ہوگيا ہے امید ہے لٹریچر کے سلسلے کو بحال فرمائیں گے۔

ٹیگس