Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • محمد بشیر احمد - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے محمد بشیر احمد صاحب نے ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر بھوج سے لکھتے ہیں کہ

ہمارے یہاں ریڈیو تہران کی آواز صاف سنائی دیتی ہے ہم ریڈیو تہران کے پروگرام بہت شوق سے سنتے ہیں اور ہمیں آپ کی نشریات سے بہت اچھی معلومات ملتی ہے ، خبریں تبصرے ، اسلامی قرآنی معلومات کے پروگرام سن کر دل بہت خوش ہوتا ہے ، آج بھی ریڈیو سے اتنے معلوماتی پروگرام پیش کیئے جاتے ہیں، ویسے دیگر ریڈیو اسٹیشنوں پر تو صرف گانے وغیرہ ہی نشر کیئے جاتے ہیں اور کچھ نہیں ملتا، ریڈیو تہران کی اردو سروس سے ہمیں دنیا بھر کے حالات کا عمل ہوتا ہے، خبریں تو سب پیش کرتے ہیں لیکن ریڈیو تہران سے جو کچھ بیان ہوتا ہے وہ قابل قدر ہے ، بہرحال یہ ہمارا پہلا رابطہ ہے اب سے ہم کوشش کریں کے کہ آپ سے رابطے میں رہیں اور آپ کو خط یا پیغام ارسال کریں ۔

ٹیگس