Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • سہیل شہاب - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل سے سہیل شہاب صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ہم ریڈیو تہران کے پرانے سامع ہیں کچھ دنوں پروگرام بزم دوستاں میں اپنے علاقے کے بہت سے باشندوں کے خطوط کو سنا اچھا لگا اس لئے ریڈیو تہران کے پروگرام بزم دوستاں کے لئے یہ چند سطر تحریر کررہا ہوں اردو لکھنا میرے لئے مشکل کام ہے لیکن لکھ رہا ہوں کوئی غلطی وغیرہ ہو تو آپ خود درست کرلیجئے گا۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں ریڈیو تہران کا بہت ہی پرانا سامع ہے لیکن خط وغیرہ کبھی نہیں لکھا میرے اس خط کو بزم دوستاں میں شامل ضرور کیجیئے گا ہمارے علاقے میں ریڈیو تہران اور سحر اردو ٹی وی کی نشریات کافی سارے لوگ سنتے اور دیکھتے ہیں ہمیں ایران سے بہت محبت ہے ، ایران کے دشمن ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اس لئے کہ ایران کے لئے دنیا بھر کے مسلمان دعا کرتے ہیں، ہماری دعائیں ایران کے ساتھ ہیں۔

ٹیگس