بشیر حسینی - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت سے بشیر حسینی صاحب نے لکھتے ہیں کہ
کافی دنوں کے بعد آپ سے رابطہ کررہا ہوں ، ریڈیو تہران کی نشریات سننے کے لئے وقت نکالتا ہوں لیکن کبھی کبھی نشریات نہیں سن پاتا، اکثر آپ کے پروگرام موبائل ایپلیکیشن سے سنتا ہوں میں گلگت پریس کلب کا رکن ہوں اور صحافت سے شعبے سے وابستہ ہوں آج آپ کو خط اس لئے لکھ رہا ہوں کہ علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پورے علاقے پر پڑ رہے ہیں اور افغانستان کے حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ عالمی میڈیا علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالےسے خبروں پر فوکس نہیں کرتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ریڈیو تہران اور سحر اردو ٹی وی کے ذریعے عالمی اور علاقائی خبروں سے آگاہی ملتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے اور اگر خلیج فارس کے علاقے کے ممالک ایران کا ساتھ دیں تو اغیار اپنے سازشی منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، آپ کے سارے پروگرام مجھے پسند ہیں ، بزم دوستاں پروگرام سن کا طبیعت خوش ہوجاتی ہے، ریڈیو کے دنیا کے تمام دوستوں کو میرا سلام۔