Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • شفقت علی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ماتلی سے شفقت علی صاحب نے لکھتے ہیں

ایک عرصے سے ریڈیو تہران سن رہا ہوں پہلے خط بھی لکھا کرتا تھا لیکن خطوط کی ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے خط لکھنا بند کردیا تھا، لیکن اب واٹس ایپ کے ذریعے خطوط کی ترسیل آسان ہوگئ ہے کافی آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں تو یہ چند سطر میری طرف سے قبول فرمائیں ، نشریات کے تمام پروگرام اچھے چل رہے ہیں ، ہر پروگرام قابل تعریف ہے ، لیکن خبریں اور حالات حاضر کے پروگرام میرے پسندیدہ پروگرام ہیں جبکہ ایران اور علاقائی حالات کے بارے میں معلومات پر مبنی پروگرام بھی مجھے پسند ہیں۔ پروگرام بزم دوستاں میں آپ لوگ خطوط کا جواب محبت سے دیتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ واقعا دوستوں کی بیٹھک ہو، جس میں بہن بھائی اپنے دل کی باتیں کرتے ہیں ، بھائی ساجد کے انتقال کی خبر سنی بہت افسوس ہوا بہت ہی اچھے انسان تھے ہمیشہ سامعین سے محبت کرتے رہے ہیں ویسے ایک عرصے سے ریڈیو سے دور ہوگئے تھے لیکن کبھی کبھا ان کی آواز سننے کو مل جاتی تھی ساجد بھائی مرحوم کے حوالے سے پیش کیا جانے والے پروگرام بزم دوستاں میں بہن زہراء زیدی اور ساجد رضوی صاحب کی مختصر گفتگو پیش کی گئی بہت اچھا لگا اور آنکھوں میں آنسو بھی آگئے تھے ۔

ٹیگس