Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • یاور شیرازی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے یاور شیرازی صاحب نے

سلام کے بعد لکھا ہے کہ سب سے پہلے میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتا ھوں ایران میں یکم فروری سے گیارہ فروری تک عشرہ فجر منایا جاتا ھے جس کے حوالے سے ہم نے  ریڈیو تہران کے خصوصی پروگرامز سننے بہت پسند آئے۔ میں پورے یقین کے ساتھ یہ کہتا ھوں کہ دنیا کے دیگر انقلاب کے مقابلے میں ایران کے اسلامی انقلاب کی خصوصیات میں سے ایک اس کا مذہبی سیاسی اور اجتماعی اور جمہوری ہونا ہے۔ اس نے معاشرے کو دین و مذہب کی جانب گامزن کیا یہ انقلاب ایسے وقت میں رونما ھوا کہ جب بہت سے شعبوں میں مذہب و دین کمزور پڑ چکے تھے یا ان کو کمزور کیا جا رہا تھا ایران کا اسلامی انقلاب جہاں عوام پر عوام کی حکومت کا مظہر ھے وہیں پوری دنیا پر اللہ کی حکمرانی پر پورا یقین رکھتا ھے یہ انقلاب ایک ایسے ملک میں آیا جو اقتصادی اور فوجی لحاظ سے بہت ھی مضبوط تھا ۔

اس انقلاب کے بانی نئی روح پھونکنے والے مرد انقلاب سید روح اللہ  امام خمینی تھے جنہوں نے اپنی کوششوں سے اپنی قوم کو سعادت و خوشبختی سے ہمکنار کرایا ۔

میں ایک بار پھر اپنی طرف سے ایران کے اسلامی انقلاب کی تیتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ھوں۔ 

 

ٹیگس