Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • خلیق احمد قریشی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست گجرات سے خلیق احمد قریشی صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات ایک عرصے سے سن رہا ہوں آپ کے پروگرام مجھے بہت پسند ہیں ریڈیو تہران کی خبریں حقیقت پر مبنی ہوتی  ہیں ویسے میں دوسرے ریڈیو اسٹیشنوں کو بھی سنتا ہوں اور پرانا سامع ہوں اس لئے یہ بات بیان کرنے میں نہیں جھجھکوں گا کہ ریڈیو تہران نے اپنا روایتی معیار برقرار رکھا ہوا ہے، آپ کے پروگرام سن کر ایسا لگتا ہے کہ ہمارے علم میں اضافہ ہوا ہے پروگرام کیا معیار اور پروگراموں میں جن نکات کا ذکر کیا جاتا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے ، ریڈیو تہران دوستی اور پیار کو عام کرنے والا ریڈیو اسٹیشن ہے میرا بھی ریڈیو تہران سے جوڑا رہنا بھی اسی وجہ سے ہے کہ ریڈیو تہران اتحاد کا علمبردار ہے اور اس ریڈیو اسٹیشن سے محبتوں کی بات کی جاتی ہے ریڈیو تہران نے کبھی بھی اپنے سامعین سے ناطہ نہیں توڑا ہے اور سامعین کو بہت ہی اہمیت دی جاتی ہے اور ان کی عزت کی جاتی ہے۔ 

ٹیگس