Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • علی محمد ڈنو - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے علی محمد ڈنو صاحب نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر مچھ سے

لکھتے ہیں اس سے پہلے بھی پابندی کے ساتھ خط ارسال کرتا رہا ہوں اور آپ کی طرف سے محبت بھرے جواب کے بعد ہمیشہ یہ دل چاہتا ہے کہ آپ کے لئے خط تحریر کروں لیکن میری مصروفیات کچھ ایسی ہیں جس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوپاتا، میں اسکول میں ٹیچر ہوں۔ سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں ریڈیو تہران کی نشریات میں ایک تسلسل ہے جو مجھے بہت پسند ہے اور ہر پروگرام اپنے اندر معلومات کا خزانہ رکھتا ہے چاہے وہ یادوں کے جھروکے ہو یا آج کا ایران آئینہ صحافت ہو یا اسلامی شخصیات ، آس پاس ہو یا انداز جہان کس کس پروگرام کے نام لوں مجھے مجموعی طور پر ریڈیو تہران کے ہر پروگرام کو سننے میں مزہ آتا ہے، آپ کی نشریات اب میں موبائل ویب کے ذریعے سنتا ہوں آواز کی کیفیت نہایت ہی اچھی ہوتی ہے ویسے میرے پاس ریڈیو بھی ہے لیکن ریڈیو کی آواز کبھی کبھار کافی خراب ہوجاتی ہے، سب دوستوں کو سلام میرے خط کو پروگرام بزم دوستاں میں ضرور شامل کیجیئے گا۔

ٹیگس