Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • عباس شیرازی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے عباس شیرازی صاحب نے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے

لکھتے ہیں کہ پروگرام بزم دوستاں میں ہمارے شہر کا ذکر خیر ہوا بہت اچھا لگا، ہم بھی آپ کے پرانے سامع ہیں، پروگرام کو سنتے بھی ہیں اور دوستوں میں ریڈیو تہران کو متعارف بھی کرواتے ہیں، خط لکھنے میں کچھ سستی ہوجاتی ہے خیر یہ چند سطر ارسال کررہا  ہوں پروگرام بزم دوستاں میں شامل کیجیئے گا ، نشریات میں ہماری توجہ زیادہ تر خبروں پر ہوتی ہیں اور اگر وقت ملتا ہے تو دیگر پروگرام بھی سنتے ہیں یہ کہوں کہ تقریبا سبھی پروگرام سننے کا موقع مل جاتا ہے ہماری شیرازی فیملی میں کافی سارے لوگ ہیں جو ریڈیو تہران پابندی کے ساتھ سنتے ہیں لیکن خط لکھنے والوں کی تعداد کم ہے، اب جب کہ ہمارے شہر سے لکھ لکھنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تو ہم اس حوال سے  اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگس