Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • لیاقت علی اعوان - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ الاعوان لسنرز کلب فیصل آباد سے حاجی لیاقت علی اعوان صاحب نے

لکھتے ہیں کہ امید ہے ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے خط کو پروگرام میں شامل کریں گے، یہ آپ کی حوصلہ افزائی ہی تو ہے کہ سامعین ریڈیو تہران کو خط لکھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، آپ سامعین کے خطوط اور پیغامات کے جوابات نہایت ہی محبت سے دیتے ہیں ، ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان میں مختلف پروگرام منعقد ہوئے جس میں سامعین دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عالمی لسنرز متحدہ تنظیم اف پاکستان نے بھی بہت ہی شاندار پروگرام پیش کیا۔ جس میں سامعین دوستوں نے ریڈیو کے حوالے سے گفتگو کی۔ بھائي ساجد رضوی مرحوم کی یاد ہمیشہ دل میں رہتی ہے انہوں نے ایران کے سفر میں ہماری بڑی رہنمائی کی تھی اس کے علاوہ بہن زہراء زیدی صاحبہ نے بھی میزبانی کا حق ادا کردیا ویسے ایران کے سفر ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا ۔ ریڈیو تہران ایک درسگاہ کی مانند ہے اس سے نشر ہونے والے پروگرام ہماری زندگيوں میں اکثر ڈالتے ہیں اور ایک خوشگوار زندگی کا زمینہ فراہم کرتے ہیں ، ریڈیو تہران سے روزانہ نشر کیئے جانے والے پروگرام بہت ہی اچھے جارہے ہیں اس کے علاوہ ریڈیو تہران کے خصوصی پروگرام کی تو بات ہی کیا ہے۔ میں ریڈیو تہران اور زاہدان کا بہت ہی پرانا سامع ہوں اور آج بھی ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتا ہوں۔

ٹیگس