Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • مظفرعلی خاصخیلی- پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈو جام سے مظفرعلی خاصخیلی صاحب نے لکھتے ہیں کہ

کافی دنوں کے بعد خط تحریر کررہا ہوں بیٹے امیر علی نے بھی آپ کو خط تحریر کیا تھا جسے آپ نے بزم دوستاں میں شامل کر کے بچے کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ ریڈیو تہران کے پروگرام سن رہا ہوں اب صبح کی نشریات پابندی سے اور شام اور رات کی نشریات وقفے وقفے سے سنی جارہی ہیں صبح کی نشریات میں آواز صاف و شفاف ہوتی ہے جبکہ شام اور رات کی نشریات میں شور ہوتا ہے لیکن قابل سماعت ہوتی ہے، پروگرام یادوں کے جھروکے سن رہا تھا جس میں ماضی میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر ہوتا ہے واقعا ایک بہت ہی مفید پروگرام ہے جو صرف ریڈیو تہران سے ہی نشر ہوتا ہے جس میں عظیم لوگوں کے حالات زندگی اور ماضی کے واقعات کو بیان کیا جاتا ہے، صبح کی نشریات میں حالات حاضرہ کے پروگرام انداز جہاں میں امام خمینی رح کی برسی کے ایام میں بہترین گفتگو پیش کی گئی  جبکہ امام خمینی رح کی برسی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام بھی بہت اچھے تھے اس کے علاوہ حضرت معصومہ قم س اور امام علی رضا ع کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پروگرام بھی بہت اچھے تھے۔ ریڈیو تہران کے اسٹاف کو میرا خلوص بھرا سلام۔

ٹیگس