Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • مصرکے سابق وزیر داخلہ کو سات سال قید کی سزا

مصرکی عدالت نے کرپشن کے الزام میں سابق وزیر داخلہ حبیب العادلی کو سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق مصرکی عدالت نے کرپشن کے الزام میں سابق وزیر داخلہ حبیب العادلی کو سات سال قید کی سزا سنا ئی ہے۔ حبیب العادلی  مصر کے سابق ڈکٹیٹرحسنی مبارک کی کابینہ کے وزیر داخلہ تھے۔ حبیب العادلی اور وزارت داخلہ کے دیگر 10 اہلکاروں پر 2 ارب پونڈ غبن کرنے کا الزام ہے۔

ٹیگس