-
برطانیہ، ایک صنعتی مرکز دھماکوں کے بعد نذر آتش
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۱برطانیہ میں روچیسٹر کے قریب کینٹ علاقے میں ایک صنعتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کی کاروائی کے دوران متعدد دھماکے بھی ہوئے جو اتنے شدید تھے کہ آس پاس کے مکانات ہل کر رہ گئے۔ دھماکوں اور آتش زدگی کے بعد علاقے میں مشروم نما بادل فضا میں بلند ہوا۔ موصولہ خبروں کے مطابق اب تک قرب و جوار کے دوسو سے زائد مکیں، اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح قریب چار بجے پیش آیا۔
-
امریکہ میں آسمانی بجلی نے جلتی پرتیل کا کام کردیا
Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی نے جلتی پر تیل کا کام کردیا۔
-
امریکہ میں آتش زدگی کا سلسلہ جاری
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹گزشتہ روز امریکی ریاست کیریلونا کے S C Plant نامی ایک کیمیائی کارخانے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اسکو بجھانے میں سرگرم پانچ فائرفائٹرز شدید طور پر زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔ حالیہ چند مہینوں میں امریکہ میں آتش زدگی کے متعدد بڑے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اس وقت امریکہ کو کئی ہفتوں سے کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھی شدید آگ کا سامنا ہے۔
-
کیلی فورنیا کی آگ کو قومی سانحہ قرار دے دیا گیا
Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ریاست کیلی فورنیا میں پچھلے ایک ہفتے سے لگی ہولناک آگ کے بعد امریکی صدر نے آخر کار نیشنل ڈیزاسٹر ڈکلریشن جاری کر دیا ہے۔
-
امریکہ میں پھر بھیانک آگ بھڑکی ۔ ویڈیوز
Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۲امریکی ریاست ٹیگزاس کے ایک صنعتی علاقے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹرز جد وجہد میں مصروف ہیں۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ پائی ہے۔ یہ آگ گرینڈ پریری شہر میں واقع ایک انڈسٹری پولی امریکہ (Poly-America facility) کے گودام میں لگی۔ ابھی تک آگ سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
-
فلسطینیوں نے ٹرمپ، بن یامین نیتن یاہو اور بن زاید کی تصاویر کو آگ لگا دی
Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴غزہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امریکی صدر ٹرمپ ، صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے امیر محمد بن زاید کی تصاویر کو آگ لگا کر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کی مذمت کی۔
-
فلسطینی نمازیوں نے پیروں تلے روند کر اماراتی خائن کو آگ لگائی۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱فلسطینی عوام نے بیت المقدس میں نماز ادا کرنے کے بعد امت اسلامیہ بالخصوص قبلۂ اول کے ساتھ خیانت کرنے والے اماراتی شیخ کی تصویر کو پیروں تلے روند کر نذر آتش کر دیا۔ خطے کی بعض رجعت پسند حکومتوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شرم و حیا کے علاوہ تمام تر انسانی، اخلاقی، اسلامی اور عربی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اب قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خونخوار غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ اتحاد و دوستی کی راہ اپنا لی ہے جس پر امت اسلامیہ بالخصوص فلسطینی قوم میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔
-
قبلہ اول بیت المقدس سے خیانت کرنے پرعرب امارات کا پرچم نذرآتش
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰فلسطینی عوام نے امت اسلامیہ بالخصوص قبلہ اول بیت المقدس کے ساتھ خیانت کرنے پر متحدہ عرب امارات کے پرچم کو نذر آتش کر دیا ہے۔
-
مشرقی برطانیہ میں ہولناک دھماکا
Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۹مشرقی برطانیہ میں ایک ہولناک دھماکا ہوا ہے
-
اسرائیل میں ایک آٹھ منزلہ عمارت نذر آتش
Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۵مقبوضہ فلسطین کے شہر ایلات میں گزشتہ شب ایک آٹھ منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد عمارت کی نچلی منزلوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ صیہونی ذرائع نے اب تک دھماکے کی وجہ یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔