Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں آتشزدگی، پانچ جاں بحق

ہندوستان کے شہر پونہ میں کورونا ویکسین بنانے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جھلس کر جاں بحق گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین تیار کرنے والے پونہ کے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ایک پلانٹ میں بری طرح آگ لگ گئی تاہم خبروں میں کہا گیا ہے کہ آگ، ایک نئے پلانٹ میں لگی اور اس عمارت میں ویکسین تیار نہیں کیا جا رہا ہے-

آتشزدگی کے اس سانحے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ اور انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عمارت کی پانچویں منزل پر پانچ لوگوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ نو کو زندہ بچا لیا گیا۔

شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ ویلڈنگ کے دوران لگی - مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے- مقامی حکام اور انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ویکسین کا یونٹ پوری طرح محفوظ ہے-

مہاراشٹر کے وزیراعلی نے کہا ہے کہ آگ کو پوری طرح بجھا دیئے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوگا-

ٹیگس