-
افغان لڑکیوں کی پڑھائی پر پابندی!۔ کارٹون
Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۳طالبان نے نظام تعلیم اور اسکول ڈریس میں اصلاحات کے نام پر چھٹی کلاس اور اسکے اوپر کی طالبات کو کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا ہے۔ اس سے قبل طالبان نے ۲۳ مارچ سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر بعد پھر وہ اپنے وعدے سے مکر گئے اور انہوں نے غیر معینہ مدت کے لئے طالبات کے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے اس اقدام پر عالمی سطح پر منفی رد عمل سامنے آیا ہے اور انکی خوب مذمت کی جا رہی ہے۔
-
یوکرین میں لڑ رہے ہیں امریکی دہشتگرد- ویڈیو
Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲حال ہی میں یوکرین سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں امریکی دہشتگرد یوکرینی فوجیوں کا بھیس اپنا کر روسی فوجیوں کے خلاف جنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ نے اس سے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اس کا یوکرین کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے مگر اس ویڈیو نے اسکے دوغلے پن کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔
-
سعودی عرب کے اہم ٹھکانوں پر یمن کے پھر بڑے حملے+ ویڈیوز
Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۶سعودی عرب کے اندر یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ایک بار پھر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔
-
قطر کی نمائش میں ایران نے کیا اپنی عسکری و دفاعی توانائیوں کا مظاہرہ
Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۷قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان دنوں بین الاقوامی عسکری و دفاعی نمائش لگی ہوئی ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کی جانب سے بھی عسکری و دفاعی میدان میں حاصل شدہ توانائیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
-
ماہ شعبان کے کچھ خاص اعمال۔ پوسٹر
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۰ماہ شعبان کو ماہ رحمت و مغفرت اور ماہ رسولِ رحمت کہا جاتا ہے۔ اس ماہ خصوصاً اسکے آخری ایام کے لئے ہادیان دین نے کچھ خاص اعمال انجام دینے کی ہدایات فرمائی ہیں۔ یہ مہینہ درحقیقت بعد کے مہینے یعنی ماہ رمضان کے استقبال کی تیاری کا مہینہ ہے اور اللہ کے خاص بندے اس مہینے میں خود کو رمضان المبارک کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔
-
اقوام متحدہ میں سجا نوروزی دسترخوان۔ ویڈیو
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۸اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں نوروز کی آمد پر ’’سفرۂ ہفت سین‘‘ نامی ایک خصوصی اور روایتی دسترخوان سجایا گیا۔ اس موقع پر ایران سمیت نوروزی تہذیب کے حامل دیگر ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے دیگر ممالک کے نمائندوں کو اس روایتی اور تاریخی جشن سے روشناس کرایا۔ اقوام متحدہ نے بھی نوروز کو ایک قدیمی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
-
نوروز، کروڑوں افراد کا ایک قدیمی و روایتی تہوار
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۴نوروز ایک قدیم اور تاریخی تہوار ہے جسے ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک خاص طور سے فارسی بولنے والی اقوام مناتی ہیں۔
-
کون کون سے ممالک جشن نوروز مناتے ہیں؟ - پوسٹر
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹دنیا میں دس سے زائد ایسے ممالک ہیں جو نوروز نام سے موسوم ایک تاریخی اور ثقافتی تہوار مناتے ہیں۔ بعض مآخذ نے نوروز کا جشن منانے والے ممالک کی تعداد سترہ تک بتائی ہے۔ اس بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ نوروز کا تعلق دنیا کے کروڑوں افراد سے ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اقوام متحدہ نے بھی اس تہوار کو ایک بین الاقوامی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
-
ایران میں نوروز کی تیاری، بازار میں رونق+ ویڈیو
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۹ایران سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں عید نوروز بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
-
کیوں دو ارب مچھروں کو ماحول میں چھوڑا جائے گا؟
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۰بہت جلد کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ دو ارب سے زائد مچھر ماحول میں چھوڑے جائیں گے۔