Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے اہم ٹھکانوں پر یمن کے پھر بڑے حملے+ ویڈیوز

سعودی عرب کے اندر یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ایک بار پھر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ریاض، ابہا اور جدہ کے ائیرپورٹس کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ یک میزائل جازان شہر پر فائر کیا گیا۔

صابرین ٹیلیگرام نیوز چینل نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان تینوں ائیرپورٹس کی جانب طیاروں کی پروازیں بند کر دی گئیں ہیں۔

سعودی عرب کے میڈیا ذرائع نے بھی ملک پر یمنی فوج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی خبری دی ہے۔

سعودی عرب کے اخبار سبق نے سعودی اماراتی جارح اتحاد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے ائیرڈیفنس سسٹم نے یمن کے ایک بیلیسٹک میزائل کو انٹرسپٹ کر لیا اور اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

جارح اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یہ میزائل جازان شہر کی جانب فائر کیا گیا تھا۔ جارح اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک خودکش ڈرون بھی اسی شہر پر حملہ کرنے والا تھا جسے مار گرایا گیا۔

سعودی اتحاد کے حوالے سے الجزیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے صوبہ صامطہ میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مذکورہ بجلی گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جارح سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ظہران میں پانی کے ذخیرے پر بھی حملہ کیا گیا جس کا ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے۔

ٹیگس