Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان فاتح ، ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو شکست

ہندوستان نے ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ کر لیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نےہندوستان کو 147 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 2 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو 147 کا ٹارگیٹ دیا۔ 

پہلی وکٹ پر 84 رنز کی شراکت بنانے والی پاکستانی ٹیم نے صرف 62 رنز کے اضافے پر تمام وکٹ گنوائیں۔

ہندوستان کی شروعات اچھی نہيں رہی اور اس نے  صرف 20 رنز پر 3 بڑی وکٹ گنوا دی تھی لیکن اس کے  بعد تلک ورما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگ  کھیلی اور ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ 

دبی میں ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے فائنل سے پہلے بھی پاکستان دو میچوں میں ہندوستان سے ہار چکا ہے۔ 

ميچ میں ہندوستانی کیپٹن کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ہاتھ نہ ملانے پر تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا جس کی وجہ سے ان روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔ 

 

ٹیگس