-
پنجشیر علاقہ طالبان کے محاصرے میں+ ویڈیو
Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۴افغانستان کے پنجشیر علاقے کا طالبان نے محاصرہ کر لیا ہے جبکہ کچھ خبروں میں کہا گیا ہے کہ وادی پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے۔
-
مخلصانہ عزاداری، مومنانہ احتیاط۔ پوسٹر
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۰عالمی وبا کورونا کے دور میں ہونے والی نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں سبھی افراد بالخصوص مومنین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طبی اصولوں اور صحی رہنمائیوں کا خاص خیال رکھیں۔ قائد انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ مومنین اور مسجدوں کو آباد رکھنے والے افراد کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورونا گائڈ لائنز کا خیال رکھیں، اسی لئے وہ ان باتوں کا خاص خیال رکھتے بھی ہیں۔
-
اشک غم حسین (ع) کی تاثیر۔ پوسٹر
Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۰نبی رحمت، سرور انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے نواسے مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم میں بہنے والے آنسوؤں کی برکت و افادیت کی جانب صاحبان ایمان کو متوجہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: قیامت کے روز ہر آنکھ گریہ کرے گی، سوائے اُس آنکھ کے جس نے غم حسین (ع)میں آنسو بہائے ہوں گے!(بحار الانوار، ج 44، ص 293)
-
کربلا میں واقعۂ کربلا کی دلکش منظر کشی
Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۰عراق/کربلائے معلیٰ: عراقی اداکاروں اور فنکاروں نے پہلی بار معتبر مآخذ، مقاتل اور روایات کی بنیاد پر واقعہ کربلا کی بڑے مؤثر انداز میں منظر کشی کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ہزاروں عاشقان اہلبیت واقعۂ کربلا کی حرارت کو قریب سے محسوس کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے۔ یہ منظر کشی گزشتہ برس کربلا کے قریب ایک علاقے میں کی گئی۔
-
غزہ پر غاصب اسرائیل کی بمباری۔ ویڈیو
Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۰فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کے مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی ہے۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
-
ایران کے اہل سنت مذہبی رہنما نے قائد انقلاب اسلامی کی قدردانی کی
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۷ایران میں اہلسنت والجماعت کے معروف عالم دین مولانا عبد الحمید نےایک اہل سنت کو ایران کی بحریہ کا کمانڈر منصوب کرنے پر قائد انقلاب اسلامی کے فیصلے کی قدردانی کیا ہے۔
-
امریکی ہتھیاروں کے ساتھ طالبان کی پریڈ۔ ویڈیو
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۵تقریبا پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کر چکے طالبان مختلف طریقوں سے میڈیا کے ذریعے دنیا والوں کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں طالبان کو امریکی ہتھیاروں کے ساتھ پریڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ افغان عوام کے ساتھ ساتھ دنیا والوں کے ذہن میں طالبان کا تصور ہتھیاروں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور گویا ہتھیار کے بغیر طالبان کی تصویر ناقص سی معلوم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افغان عوام اور عالمی برادری دونوں ہی افغانستان کے مستقبل کو لے کر تشویش میں مبتلا ہیں۔
-
یمن میں عاشورائے حسینی کا جلوس+ ویڈیو+ تصاویر
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷یمن کے حسینی عزاداروں نے عاشورا کے جلوس میں بھرپور شرکت کر کے جارح اتحاد کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ کبھی بھی ظلم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والے نہيں ہیں۔
-
نائیجریا میں عاشورا کا جلوس+ ویڈیو+ تصاویر
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲نائیجریا کے عوام نے بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ جلوس عاشورا میں شرکت کی۔
-
امریکا پر حد سے زیادہ بھروسہ کرنے کی سزا+ کارٹون
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۴امریکا کی خدمت کرنے کی سزا، عوام سے اشرف غنی کی غداری، پیسوں کے بھرے بیگ کے ساتھ افغان صدر ملک سے فرار۔