-
آقا کا حرم کھلتے ہی دوڑ پڑے غلام ۔ ویڈیو
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۲کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر انہتر روز کی بندش کے بعد بالآخر حکومت نے ایران کے مقامات مقدسہ بالخصوص روضۂ امام رضا، روضۂ حضرت فاطمہ معصومہ، مسجدِ جمکران، روضۂ جناب عبد العظیم حسنی اور روضۂ حضرت شاہچراغ علیہم السلام کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ یہ مقدس مقامات اتوار کی شب کھول دئے گئے اور آئندہ، طلوع سے غروب تک زائرین کے لئے کھلے رہیں گے تاہم انہیں زیارت کے دوران، جاری کی جانے والی خاص ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔ البتہ فی الحال صرف صحن کھولے گئے ہیں اور ضریح کو بند رکھا گیا ہے۔
-
ایک کلپ جو امریکی صدر ٹرمپ کو مہنگی پڑ سکتی ہے!
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۱امریکہ میں آئندہ صدارتی انتخابات کے امیدوار اور موجودہ صدر کے اصل حریف جوبائیڈن نے کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے جاری سلسلہ کے باوجود ٹرمپ کے گولف کھیلنے پر شدید تنقید کی ہے۔ اب جوبائیڈن کے حامیوں نے ٹرمپ کی اسی ویڈیو کو اپنے الیکشن کیمپین میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
-
ایران میں نمازِ عید الفطر کی جھلکیاں
May ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۲ایک مہینے کی عبادت و بندگی، راز و نیاز اور روزہ داری کے بعد ایران میں آج اتوار کے روز عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی مراکز اور دارالحکومت میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات تو نہیں ہوئے ہیں تاہم سماجی فاصلے اور طبی ضابطوں کا خیال رکھتے ہوئے شہروں اور بستیوں کی مقامی مساجد یا انکے قرب و جوار میں نماز عید ادا کی گئی۔
-
عید فطر، نیک اعمال کی جزا کا دن
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰رمضان کا مہینہ اپنی تمام تر عظمتوں، کرامتوں اور رحمت کی فضاؤں کے ساتھ تمام ہوا اور پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس مہینے میں دنوں کے روزوں، دعا و توسل، ذکر و عبادت اور قرآن مجید کی تلاوت کی برکت سے اپنے قلوب کو زیادہ منور اور خدا سے زیادہ قریب کر لیا۔
-
یوم قدس کے موقع پر رہبر انقلاب کا اہم خطاب | اردو ترجمہ
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۷عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ اردو ترجمہ کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کا مکمل خطاب پیش خدمت ہے۔
-
کیا جواب دیں گے آل سعود اور انکے ہمنوا ۔ ویڈیو
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۱سعودی عرب اور اس کے جنگی اتحادیوں نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب عرب اور اسلامی ملک یمن کے خلاف جنگ اور وحشیانہ حملوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کا زمینی سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور جارح دشمن وہاں غذائی اشیا، دوائیں اور ایندھن بھی نہیں پہنچنے دے رہے۔ انسانی امورمیں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری مارک لوکاک نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ یمن کو تاریخ کے بدترین انسانی المیے کا سامنا ہے۔
-
اسرائیل کی متوقع تباہی کے ورچوئل مناظر ۔ ویڈیو
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۸ناجائز اسرائیل کی تباہی کی پیشنگوئیاں بہت سوں نے کی ہیں اور دنیا کے بہت سے اہل نظر ہیں جن کا یہ ماننا ہے کہ آئندہ بیس پچیس برسوں کے اندر غاصب صیہونی ریاست کا نام و نشان مٹ جائے گا اور وہ زوال پذیر ہو جائے گی۔ اسی تصور کو سامنے رکھتے ہوئے صیہونی ریاست کے زوال کا شیریں خواب دیکھنے والے، گاہے بگاہے اپنی تخلیقات دنیا والوں کے سامنے پیش کرتے رہتے ہیں۔
-
فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی، کراچی میں شپ مارچ+ ویڈیو
May ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۰:۲۵پاکستان کے مظلوم پرور عوام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا نیا طریقہ نکالا۔
-
شام کی شجاع فوج نے امریکی فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا+ ویڈیو
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۴شام کی فوج نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
-
کیا روزہ صرف بھوک پیاس کا نام ہے؟
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۷فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: