-
دشمن جس کے سارے اندازے غلط ہیں (ویڈیو)
Jan ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۲گزشتہ دنوں یوم مادر کی مناسبت پر خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ مہینوں کے دوران دشمن کی سازشوں کے تحت ایران میں رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں گفتگو کی اور فرمایا کہ دشمن ایران کے سلسلے میں غلط اندازوں کا شکار ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ’’دشمن سوچ رہا تھا کہ ایرانی قوم، معاشی مشکلات کی وجہ سے -کہ جو موجود ہیں- تختہ پلٹنے اور ملک کو توڑنے کی دشمن کی سازش کا ساتھ دے گي، یہ ایک غلط اندازہ تھا‘‘۔
-
افغان انجینئروں نے مقامی سطح پر ایک سپر کار تیار کر لی (ویڈیو)
Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۲افغانستان میں آٹوموبائل بنانے والی مقامی کمپنی اینٹاپ Entop نے ملک میں مقامی سطح پر تیار کردہ Mada 9 نامی پہلی سپر کار کی رونمائی کی ہے۔
-
سپاہ پاسداران نے بحری مشقوں میں اپنی طاقت دکھائی (ویڈیو)
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۰سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی مشقوں کا سلسلہ گزشتہ روز خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں شروع ہوا۔ مشقوں کے پہلے دن مختلف نوعیت کے بحری کروز میزائیل، جنگی اور جاسوسی ڈرون طیاروں اور اسمارٹ آبدوزوں کو استعمال میں لایا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور فرضی دشمن کے جہازوں پر کمانڈوز کو اتار کر انہیں فتح کیا گیا۔ اس دوران ایک ایسے ڈرون کی رونمائی ہوئی جو بیک وقت میلوں دور دو الگ اہداف کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کرسکتا ہے۔
-
لوڈڈ اسلحے سے کھیلتا ایک ننہا امریکی بچہ (ویڈیو)
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۲امریکہ؛ چینل این بی سی نے ریاست انڈیانا کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک ننہے بچے کو ایک لوڈڈ اسلحے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے کے باپ کو پولیس نے حراست میں لے کر اسلحہ ضبط کر لیا ہے، جبکہ خود بچے کو اسکی ماں کے حوالے کر دیا گیا۔
-
طلبا کے ساتھ مارپیٹ کرتی صیہونی پولیس (ویڈیو)
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۵مقبوضہ فلسطین میں ان دنوں صیہونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں اور مخالفتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مخالفت کا یہ دائرہ اب طلبا کی صنف تک بھی پھیل چکا ہے۔ ویڈیو میں حکومت مخالف طلبا کے ساتھ صیہونی پولیس کو مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
2 لاکھ سال پرانی غار، "دربند رشی"۔ (ویڈیو)
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۰ایران کے صوبے گیلان کے شہر رودبار کے قریب ایک غار واقع ہے جس کی عمر دو سے ڈھائی لاکھ برس بتائی جاتی ہے۔ رشی نام کے ایک قریے کے جنوب میں واقع "دربند رشی" نامی یہ غار پہلی بار اٹھارہ برس قبل آثار قدیمہ کے ایک ایرانی ماہر ڈاکٹر جہانی کے ذریعے دریافت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس غار کو اب ایک نجی سیاحتی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اب اس دلچسپ اور حیرت انگیز غار کو ایک ریسٹورینٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے اس غار کو عصر حجر کے شکارچی استعمال کیا کرتے تھے۔
-
ایران ہوا سفید پوش+ ویڈیو
Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۶اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں شدید برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تقریبا پورے ملک نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
-
سمندر کے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف
Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۴ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 2022 میں سمندر کے درجہ حرارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 2021 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
-
قائد انقلاب اسلامی سے گپ لڑاتے ننھے بچے (ویڈیو)
Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۸ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ننھے بچوں کو ایران کے سپریم لیڈر اور قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملتے اور بے تکلفانہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
نیتن یاہو کے خلاف ۸۰ ہزار صیہونیوں کا مظاہرہ (ویڈیو)
Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۰ہفتے کے روز غاصب صیہونی ریاست کے مرکز تل ابیب میں ہبیما اسکوائر پر نو منتخب صیہونی حکومت کے خلاف بڑا وسیع مظاہرہ ہوا جس میں ایک رپورٹ کے مطابق کم از کم ۸۰ ہزار صیہونیوں نے شرکت کی۔ بعض ذرائع نے اس مظاہرے کی کال کے بعد تل ابیب کی صورتحال کو بحرانی بتایا۔