-
حجت الاسلام رئیسی اہلسنت علماء سے ملے ۔ تصاویر
May ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۵حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے متولی اور آئندہ صدارتی الیکشن کے امیدوار جناب حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی علمائے اہلسنت سے ملاقات کے لئے گئے جہاں عوام نے انکا زبردست استقبال کیا۔اس تقریب میں ایران بھر سے سینکڑوں اہلسنت علماء کرام اکٹھا ہوئے تھے۔
-
تہران میں لگا ہے کتابوں کا میلہ ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۸تہران میں جہاں مذہبی، سیاحتی اور تفریحی مراکز پر کافی چہل پہل نظر آتی ہے وہیں کتابوں کے میلے میں بھی اچھا خاصا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ ہر صنف اور ہر سن کے افراد اس میلے میں نظر آتے ہیں۔
-
دل دہلا دینے والے دلکش مناظر ۔ تصاویر
May ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۹آسمان میں چمکنے والی بجلی کو قدرت کا ایک عظیم شاہکار کہا جا سکتا ہے،جسے چمکتے وقت اگر دیکھا جائے تو اسکے کڑکنے کی وجہ سے دل لرز اٹھتے ہیں مگر یہی بجلی جب کیمرے میں قید کرلی جاتی ہے تو ایک حسین اور دیدہ زیب منظر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ تصاویر صوبہ مشھد سے لی گئی ہیں جسے تسنیم نیوز نے شائع کیا ہے۔
-
صدارتی مناظرے کا دوسرا دور ۔ تصاویر
May ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۹ان دنوں ایران کے صدارتی انتخابات کا بازار کافی گرمایا ہوا ہے اور سبھی امیدوار مختلف طریقوں سے اپنی تشہیراتی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایران کے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر بھی انکے لئے متعدد پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔ اسی سلسلہ کا آج دوسرا مناظرہ براہ راست ٹی وی اور ریڈیو سے نشر ہوا جس کا عوام نے کافی استقبال کیا۔یہ تصاویر دیکھ کر عوامی استقبال کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
-
کان میں جاری ہیں امدادی کاروائیاں ۔ تصاویر
May ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۷دو روز قبل (بدھ کے روز) صوبہ گلستان میں موجود ایک کوئیلے کی کان میں دھاکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ۳۵ سے زائد کان کن جاں بحق ہوئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ابھی بھی کچھ لوگ کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کاروائیاں زوروں پر جاری ہیں۔
-
شام کا ایک دوسرا رخ ۔ تصاویر
May ۰۱, ۲۰۱۷ ۲۳:۲۴پچھلے کئی سال سے شام تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ بر سر پیکار ہے جس کے نتیجہ میں ملک کا ایک بڑا علاقہ تباہ و برباد ہو چکا ہے۔مگر اب بھی شام کے دارالحکومت دمشق اور بعض دیگر علاقوں میں لوگ خوش و خرم معمول کے مطابق اپنی زندگی جی رہے ہیں۔
-
انتخاباتی مناظرہ ۔ تصاویر
Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۱ایران کے بارہویں صدارتی الیکشن کے لئے چھے امیدواروں کے درمیان مناظرہ ہوا جسے براہ راست پورے ملک نے ٹیوی اور ریڈیو کے ذریعہ دیکھا اور سنا۔ایران میں ہونے والے انتخاباتی مناظرے تلاوت قرآن کے ذریعے شروع ہوتے ہیں اور ان میں اسلامی اخلاق و ضوابط کا باقاعدہ خیال رکھا جاتا ہے اور اگر کسی امیدوار کو یہ محسوس ہو کہ مد مقابل نے اسکی توہین کی ہے یا غلط بات یا فیصلہ کی نسبت اسکی جانب دی ہے تو اسے شکایت کا بھی پورا حق حاصل ہوتا ہے۔
-
شجاعت و ایمان سے سرشار،بسیجی رضاکار ۔ تصاویر
Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۹تہران میں ’’فتح‘‘ عنوان کے تحت با ایمان رضاکار فورس ’’بسیج‘‘کا عظیم الشان اجتماع،جس میں انہوں نے اپنی توانائیوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔یہ فورس ایسی ہے جس میں کسی سن کی قید نہیں ہوتی اور دینی،سماجی یا جنگی سمیت ہر محاذ پر کام کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔
-
قرآنی مہمانوں نے رہبر انقلاب سے ملاقات کی ۔ تصاویر
Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶تہران میں منعقد ہونے والے چونتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک ہوئے مہمانوں نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ان قرآنی مقابلوں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان، جوان، خواتین اور نابینا افراد نے حصہ لیا۔
-
پروانے بے تاب ہیں اس ضریح کے لئے! ۔ تصاویر
Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ان دنوں سامرا میں حضرت امام علی نقی اور امام حس عسکری علیہما السلام کی ضریح مبارک کو لگایا جا رہا ہے ۔دیکھئے کس طرح ہو رہا ہے یہ کام! انشاء اللہ ۱۵ شعبان کو اس ضریح مبارک کی رونمائی کی جائے گی۔ یہی وہ ضریح تھی جو عراق پر امریکی قبضے کے دوران تکفیریت و جہالت کے جرثوموں کے ہاتھوں تباہ کر دی گئی تھی۔