-
کربلا میں اپنی تقدیر رقم کرتے مومنین۔ تصاویر
Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۱شب قدر کے موقع پر کربلائے معلیٰ میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت خاص فضیلت رکھتی ہے۔اس حقیقت کو درک کر چکے مومنین اس موقع کو ہاتھ سے نہیں گنواتے۔آخری شب قدر کے موقع پر بین الحرمین میں حسینی پروانوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔
-
شب قدر کے خاص مناظر۔ تصاویر
Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۷شب قدر کے موقع پر کچھ خاص مناظر بھی نگاہوں سے ٹکراتے ہیں جن کا مجموعی پیغام یہ ہوتا ہے کہ اللہ کے بندے ہر مقام پر، ہر حال میں ہر لباس میں، ہر عمر میں ہر قیمت پر مرضیٔ معبود حاصل کرنے کے درپے رہتے ہیں۔
-
حرم رضوی، صدائے الغوث الغوث کے درمیان باران رحمت کا نزول۔ تصاویر
Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۲گزشتہ شب دوسری شب قدر کے موقع پر فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مبارک بندگان خدا سے لبریز تھا جو پوری رات اپنے معبود سے راز و نیاز اور دعا و مناجات میں مصروف رہے۔ اعمال کے دوران باران رحمت کا بھی نزول ہوا جسے بندوں نے اپنی بخشش کے لئے نیک شگون سے تعبیر کیا۔
-
مولا علی (ع) کی شہادت پر کشمیر سوگوار۔ تصاویر
Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سوگ منایا اور جلوسِ عزا کے دوران شبیہ تابوت بھی برآمد کیا گیا۔
-
خون روتا روضۂ علی (ع)۔ تصاویر
Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۰عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں لاکھوں کی تعداد میں شمع علی (ع) کے پروانے اکٹھا ہوئے اور انہوں نے اپنے مولا و آقا، وصی حضرت مصطفیٰ (ص)، ابو الایتام حضرت علی علیہ السلام کا سوگ منانے کے ساتھ ساتھ دوسری شب قدر کے مخصوص اعمال آپؑ کے جوار میں انجام دئے۔ (یہ تصاویر گزشتہ برسوں کی ہیں)
-
حافظ شیرازی کے مقبرے میں محفل قرآن کریم
Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰جمعرات کے دن شیزار میں حافظ شیرازی کے مقبرے میں چھ سو حفّاظ قرآن مجید نے قرآن کے مراسم میں شرکت کی۔ مراسم کے اختتام پر شیزار شہر کے امام جمعہ اور نمائندے ولی فقیہ آیت اللہ لطف اللہ دژکام کی امامت میں نماز مغرب و عشاء ادا کی گئی۔
-
اپنے رب سے راز و نیاز کرتے ایران کے کیڈٹس۔ تصاویر
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۴امام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کیڈٹس نے پہلی شب قدر اور شبِ ضربت امیر المومنین علی علیہ السلام کی مناسبت پر اپنے پروردگار سے راز و نیاز کی اور اپنی روحانی جلا کے لئے قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے سے متمسک ہو کر دعا و مناجات کے سہارے رب الارباب سے بخشش کی التجا کی۔
-
علی (ع) والوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ تصاویر
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۷ایران؛ گزشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی پہلی شب قدر اور امیر المومنین حضرت علی (ع) کی شب ضربت کی مناسبت پر اپنے مولا و آقا کی یاد میں ہزاروں صاحبان ایمان نے بلڈ ڈونیشن مراکز میں رجوع کر کے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔
-
ایران، فوجی ہیلی کاپٹروں کی ریہرسل پریڈ۔ تصاویر+ویڈیو
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۳۵فوج کے قومی دن کے پیش نظر ایرانی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ریہرسل پریڈ انجام دی جس میں مختلف قسم کے دسیوں ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ ۲۹ فروردین مطابق ۱۹ اپریل کو ایران میں فوج کے قومی دن (نیشنل آرمی ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔
-
تہران کے سب سے خوبصورت پل پر افطار کرتے روزہ دار۔ تصاویر
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۲نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع معروف پل "طبیعت" پر روزہ داروں کے لئے افطاری کا انتطام کیا گیا۔ "طبیعت پل" اپنی منفرد ساخت اور خوبصورتی کی بنا پر قومی و عالمی سطح پر خاصی شہرت کا حامل ہے۔