-
جسم و روح کی بہاروں کا خوبصورت سنگم۔ تصاویر
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۹موسم بہار کے ان خوبصورت اور سرسبز و شاداب ایام میں ایران کے شہر اصفہان میں 'بہار قرآن ماہ رمضان' کی آمد پر ہر روز "چہار باغ" نامی علاقے میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں سماج کے ہر طبقے کے افراد بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ ان لمحوں کو واقعی جسم و روح کی بہاروں کے حسین سنگم کا نام دیا جا سکتا ہے۔
-
اعلیٰ حکام کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر
Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۲آج بروز منگل مطابق ۱۰ رمضان المبارک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی عہدے داروں نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
بارگاہ رضوی میں تلاوت قرآنی کے دلکش مناظر۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۹مشہد مقدس، ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کی آمد پر فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ عالیہ میں روزانہ تلاوت قرآنی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں فرزندان اسلام بڑی تعداد میں شرکت کر کے آیات ربانی سے فیضیاب ہوتے ہیں۔ (تصاویر: photo.razavi.ir)
-
سادہ افطاری کو فروغ دیتا حرم رضوی۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۴مشہد مقدس، فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں ماہ مبارک رمضان کے دوران روزانہ پانچ ہزار سے زائد سادہ افطاری کے پیک روزہ داروں کے درمیان تقسیم کئے جاتے ہیں جس کا مقصد روزہ داروں کو متبرک غذا سے افطار کرانے کے ساتھ ساتھ سادہ افطار کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم میں عوام کے لئے بھی تعاون اور شرکت کا امکان فراہم کیا گیا ہے۔ دینی متون میں سادہ افطاری پر خاصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ (تصاویر: photo.razavi.ir)
-
نیویارک میں فائرنگ، تین ہلاک اور زخمی
Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۵شہرنیویارک کے برینکس علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول کے تین طلبہ ہلاک و زخمی ہوگئے
-
ماہ رمضان بہار قرآن۔ تصاویر
Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۴روایات نبوی میں وارد ہوا ہے کہ آپ (ص) فرماتے ہیں: اپنے گھروں کو تلاوت قرآن کے ذریعے نورانی بناؤ۔ اسی طرح ایک دوسری حدیث شریف میں فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ ہر شئ کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کریم کی بہار ماہ رمضان ہے۔
-
شہیدِ حرمِ رضوی حجت الاسلام اصلانی کی عظیم الشان تشییع جنازہ۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵آج ایران کے شہر مشہد مقدس میں شہید حرمِ رضوی حجت الاسلام اصلانی کی عظیم الشان تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی۔ تشییع جنازہ کے بعد شہید اصلانی کی نماز جنازہ فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں مشہد کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید علم الہدیٰ نے پڑھائی جس میں حرم کے متولی اور دیگر سول و فوجی عہدے داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں زائرین بھی شریک تھے۔ شہید اصلانی ایک تکفیری عنصر کے حملے میں دو روز قبل حرم کے اندر شہید کر دئے گئے تھے۔
-
مسجد جہاں رنگ اذان دیتے ہیں!۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۴۷ایران: شیراز کی نصیرالملک مسجد کے خوبصورت مناظر جہاں دھوپ کے نتیجہ میں بکھرتے ہوئے رنگ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مسجد کی جانب کھیچ لیتے ہیں۔ گویا یوں کہا جائے کہ ایران کی اس مسجد کے رنگ اذان دے کر دنیا والوں کو اپنی جانب بلاتے ہیں۔ اس مسجد کا شمار شیراز شہر بلکہ ایران کی خوبصورت ترین مساجد میں ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لئے ملکی و غیر ملکی سیاح دور دور سے وہاں جاتے ہیں۔
-
بارگاہ علوی میں قرآن کریم کی تلاوت کرتےعراقی نونہال ۔ تصاویر
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱گزشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں واقع امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہِ عالیہ میں سماج کے مختلف طبقوں منجملہ بچوں کے لئے محفل قرآنی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں عراقی نونہال بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ماہ مبارک رمضان کی آمد پر پورے عالم اسلام میں جابجا اور بالخصوص مساجد اور سبھی مقامات مقدسہ میں قرآنی محافل کا سلسلہ جاری ہے جہاں لاکھوں فرزندان اسلام آیاتِ ربانی کی برکتوں سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
-
قائد انقلاب اسلامی کی میزبانی میں محفل قرآنی کا انعقاد۔ تصاویر
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۵سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے پہلے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی میزبانی میں محفل قرآنی منعقد ہوئي جس میں ملک کے معروف قاریان کرام سامعین، ناظرین اور حضار کے کانوں میں آیات ربانی کا رس گھولا۔ یہ قرآنی محفل تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی بھی تشریف فرما تھے۔