-
شہداء سے محبت - عراقی عوام کا میلین مارچ
Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۱:۱۹عراق کے دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر پر شہدائے استقامت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے مرکزی پروگرام میں لاکھوں عراقیوں نے شریک کی۔
-
تہران؛ شہید قاسم کی پہلی برسی تصاویر کی زبانی
Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۸سپاہ قدس کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس کے دپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کی پہلی برسی کی مناسبت پر تہران یونیورسٹی میں ایک عظیم الشان تعزیتی پروگرام کا اہتمام گیا جس میں شہید کے اہل خانہ کے علاوہ ایران کے چیف جسٹس، سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی، قدس فورس کے کمانڈر اور شہید قاسم کے جانشین جنرل قاآنی بھی شریک تھے۔ اسی کے ساتھ ساتھ عراق، شام، لبنان اور فلسطین کی استقامتی تحریکوں کے رہنماؤں نے بھی اس پروگرام سے خطاب کیا۔
-
تہران؛ آزادی ٹاور پر نورِ شہدا کی کرنیں
Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰سپاہ قدس کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس کے دپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس اور انکے شہید ساتھیوں کی پہلی برسی کی مناسبت پر شہدائے محاذ استقامت کی تھری ڈی تصاویر کو تہران کے آزادی ٹاور پر پروجیکٹ کیا گیا۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں
Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۶امریکی دہشت گرد فوج نے تین جنوری دو ہزار بیس شب جمعہ ایک بجکر بیس منٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔
-
ایران کی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کا آغاز
Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۰ایرانی سائنسدانوں اور محققین کے تیار کردہ کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ شروع ہو گیا ہے۔
-
قم میں جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کی پہلی برسی
Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۸ایران کے مقدس شہر قم میں مدرسہ علمیہ معصومیہ میں شباب المقاومہ عالمی محاذ کی جانب سے ایران کے نامور جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المنہدس کی شہادت کی پہلی برسی کے مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا۔
-
چرچ آف سینٹ اسٹیفن
Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۳چرچ آف سینٹ اسٹیفن ایران کے علاقے جلفا کے مغرب میں 16 کلومیٹر کے فاصلے پر سطح سمندر سے 890 میٹر بلندی پر پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ اس چرچ کا نام عیسائیوں کے پہلے شہید سینٹ اسٹیفن کے نام پر رکھا گیا ہے، جو پہلی صدی عیسویں میں اپنے مخالفین کے ہاتھوں سنگسار کیئے گئے۔
-
تبریز میں برفباری کے خوبصورت مناظر
Dec ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۷ایران کے شہر تبریز میں گذشتہ رات سے شروع ہونے والی برفباری نے موسم سرما سے لطف اٹھانے والوں کے لئے ماحول ساز گار بنادیا ہے۔
-
برطانیہ نئے کورونا کے شکنجے میں
Dec ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۲ستمبر کے مہینے میں برطانیہ میں کووڈ انیس وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت ہوئی جس کے بعد حالیہ دنوں میں اسکی شدت اور اسکے باعث ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے حکام نے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ برطانیہ کے دسیوں پڑوسی اور غیر پڑوسی ممالک نے بھی برطانیہ کے ساتھ اپنے تمام فضائی زمینی اور سمندری راستے وقتی طور سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
نرس مریض کے لئے ایک فرشتۂ رحمت
Dec ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۱نرس مریض کے لئے فرشتۂ رحمت ہے، اس وقت جب مریض اسپتال میں ہوتا ہے اور مریض کے تمام اہل خانہ بھی اس کی مدد نہیں کرسکتے، خدا کے بعد مریض کی تمام تر امیدیں طبّی عملے اور نرسنگ اسٹاف کی طرف ہوتی ہیں۔