چرچ آف سینٹ اسٹیفن
Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۳ Asia/Tehran
چرچ آف سینٹ اسٹیفن ایران کے علاقے جلفا کے مغرب میں 16 کلومیٹر کے فاصلے پر سطح سمندر سے 890 میٹر بلندی پر پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ اس چرچ کا نام عیسائیوں کے پہلے شہید سینٹ اسٹیفن کے نام پر رکھا گیا ہے، جو پہلی صدی عیسویں میں اپنے مخالفین کے ہاتھوں سنگسار کیئے گئے۔
اس تاريخی بنا کی تعمیر کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ بعض آرمینیائی مورخین کے مطابق یہ چرچ حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ حواریوں میں سے ایک بارتلموس کے ہاتھوں تعمیر ہوا۔