Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • قم میں جنرل  سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کی پہلی برسی

ایران کے مقدس شہر قم میں مدرسہ علمیہ معصومیہ میں شباب المقاومہ عالمی محاذ کی جانب سے ایران کے نامور جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المنہدس کی شہادت کی پہلی برسی کے مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا۔

یاد رہے کہ امریکہ کے باوردی دہشتگردوں نے رواں برس تین جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب ایک بزدلانہ حملہ کر کے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ جنرل ابومہدی المہندس کو ان کے چند ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد گئے تھے۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے اعلان کے مطابق اس حملے کا فرمان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود جاری کیا تھا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہید المہندس مغربی ایشیا میں داعش سمیت تمام تکفیری و دہشتگرد گروہوں کے خلاف جدوجہد کی اہم اور نمایاں شخصیت تھے۔

ٹیگس